وادی کشمیرکے بالائی علاقوں بشمول شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں تازہ برف باری ہوئی جس کی وجہ سے وادی بھر میں دن کے درجہ حرارت میں کمی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک
ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر اور جموں خطہ میں اگلے پانچ روز کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خطہ لداخ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، تاہم ترجمان کے مطابق خطہ میں 31 جنوری کو چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے